تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز کو وارننگ اور شوکاز نوٹسز

بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ کینٹ اقبال ٹا ئون ڈویڑنز کے سرکل ڈی ایس پیز انچارج انویسٹی گیشنز دونوں ڈویڑنز کے تمام تھانوں کے محرر انویسٹی گیشنز نے بھی شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابقایس ایس پی محمد نوید نے پینڈنگ اور زیر التواء  مقدمات کی پراگرس کا تفصیلی جائزہ لیاسرکل افسران کو زیر التواء￿  اور پینڈنگ کیسز کے چالان فوری عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایت دی ناقص کارکردگی پر متعدد تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز کو وارننگ اور شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق   سنگین مقدمات کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیںمحرران کو اپنے متعلقہ تھانوں کا ریکارڈ پولکام کے مطابق اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایات دی،افسران بیرون ملک فرار اشتہاری ملزمان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری یقینی بنائیں،خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاشواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کر کے گنہگار کو سخت سزا دلوائیںفرائض کی انجام دہی میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں،شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ ہمارا اولین فریضہ ہیشہریوں کی شکایات، مشکلات اور ان کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے، تمام افسران مظلوم کو فوری ریلیف کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں،