خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی نشست پر ہونے والے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار مشعال یوسفزئی کامیاب ہوگئیں۔
انتخابی نتائج کے مطابق، مشعال یوسفزئی نے 86 ووٹ حاصل کیے، جبکہ اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار مہتاب ظفر کو 53 ووٹ ملے۔ آزاد امیدوار صائمہ خالد صرف ایک ووٹ حاصل کر سکیں جبکہ دو ووٹ مسترد کیے گئے۔سینیٹ انتخاب کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور صوبائی اسمبلی سے روانہ ہوگئے۔ صحافیوں نے ان سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو دی گئی سزاؤں سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا:"سینیٹ انتخابات پر ابھی گنتی جاری ہے، اس پر کوئی کمنٹ نہیں کر سکتا۔"وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور مزید سوالات کا جواب دیے بغیر روانہ ہوگئے۔یہ انتخاب پی ٹی آئی کے لیے اہم سیاسی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ صوبائی اسمبلی میں اکثریت رکھنے کے باعث مشعال یوسفزئی کی کامیابی یقینی تصور کی جا رہی تھی۔