پنجاب اسمبلی بحران ختم: اپوزیشن کے 26 معطل اراکین کی بحالی پر اتفاق

پنجاب اسمبلی بحران ختم: اپوزیشن کے 26 معطل اراکین کی بحالی پر اتفاق

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کے خلاف دائر کیے گئے ریفرنسز واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 مذاکرات اور فیصلہ:
 اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے ان ریفرنسز کو واپس لینے کے لیے ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، جو اسپیکر ملک احمد خان کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر جاری کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق:حکومتی ارکان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کے خلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن میں دائر کرنے کے لیے اسپیکر کو درخواستیں دی تھیں۔یہ درخواستیں احمد اقبال، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور افتخار احمد چھاچھر کی جانب سے دی گئی تھیں۔
معطل ارکان کی بحالی:
اپوزیشن کے معطل ارکان کو بحال کرنے کا عمل اسپیکر کے بیرونِ ملک سے واپسی پر مکمل کیا جائے گا۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں معطل ارکان کی بحالی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
 پس منظر:
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ ہفتوں کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی کے بعد ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کر دیا گیا تھا، جس پر سیاسی کشیدگی بڑھ گئی تھی۔تاہم دونوں جانب سے مفاہمت کی کوششوں کے نتیجے میں ایک سیاسی بریک تھرو سامنے آیا ہے، جس سے ایوان کی کارروائی کو پرامن طریقے سے چلانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔