ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسرائیل کے خلاف فتح پر ایران کو مبارکباد
محسن نقوی نے ایرانی صدر کو اسرائیل کے خلاف جنگ میں عظیم فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ:"ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی دانشمندانہ قیادت اور آپ کی بہترین حکمت عملی نے جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، جو پوری امت مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔"انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایران پر حملے کی ہر فورم پر پرزور مذمت کی، اور پاکستانی پارلیمنٹ نے سب سے پہلے ایران کے حق میں قرارداد منظور کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایرانی صدر کو نیک تمناؤں اور احترام کا پیغام بھی پہنچایا۔
ایرانی صدر: پاکستان کا کردار ناقابلِ فراموش
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس موقع پر کہا:"پاکستان نے جنگ کے دوران جس حقیقی اور مخلصانہ حمایت کا مظاہرہ کیا، وہ کبھی نہیں بھولا جائے گا۔"انہوں نے کہا کہ:صہیونی حکومت اسلامی دنیا میں تقسیم اور کمزوری پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے.اسلامی اتحاد اور ہم آہنگی ناگزیر ہو چکی ہے.اگر مسلم ممالک اسلامی اتحاد کی اہمیت کو سمجھ لیں تو متحد ہو کر صہیونی جارحیت کا مؤثر جواب دے سکتے ہیں.
دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور
ایرانی صدر نے:پاکستان سے دوستی پر اطمینان کا اظہار کیا.جامع تعاون کو فروغ دینے، سفارتی تبادلوں اور تعمیری مکالمے کی اہمیت پر زور دیا.دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون کے وسیع مواقع کی نشاندہی کی.