جمہوریت ناکام،عالمی اقدارپامال ہوچکیں: مہاتیر محمد

 دنیا ہر گزرتے دن مزید تقسیم اور مزید پریشان کن جگہ بن رہی ہے:وزیراعظم ملائیشیا
کوالالمپور (آئی این پی )  ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کجمہوریت ناکام،عالمی اقدارپامال ہوچکیں، دنیا ہر گزرتے دن مزید تقسیم اور مزید پریشان کن جگہ بن رہی ہے ۔امریکی اخبار بلومبرگ نے ڈاکٹر مہاتیر محمد کا 100 ویں سالگرہ پر انٹرویو کیا ہے  ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی خطرناک بیماری نہ ہو تو آپ (انسان)  زیادہ عرصہ جی سکتے ہیں۔اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم کچھ اصول اپنائیں،اپنے وزن کو قابو میں رکھیں اور موٹاپے کا شکار نہ ہوں،باقاعدگی سے ورزش کریں، دماغ کو سوچنے، ، بولنے، لکھنے اور پڑھنے میں مصروف رکھیں تو یہ بھی ٹھیک رہے گا دوسری صورت میں دماغ اپنی صلاحیتیں کھوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب بھی وہ یہ سب معمول کے مطابق کرتے ہیں۔