تمام سیاسی مسائل کے حل کی کنجی بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے ،اس سے سیاسی ٹمپریچر کم ہوگا
اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی رہنماعلی محمد خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان، نواز شریف اور آصف علی زرداری کی بیٹھک ضروری ہے ۔ایک انٹرویو میں علی محمد خان نے کہا کہ تمام سیاسی مسائل کی حل کی کنجی عمران خان کی رہائی ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے سیاسی ٹمپریچر کم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لیے آصف علی زرداری، نواز شریف اور عمران خان کی بیٹھک ضروری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات کی جائیں اور لیکشن کمیشن میں بھی ردوبدل کیا جائے۔