کوالالمپور (آئی این پی )ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اپنی رہائش گاہ میں گر گئے، انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق ملائیشیا کے بزرگ سیاستدان اور سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کو گھر میں گرنے کے بعد ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کے معاون سوفی یوسف نے کہا کہ طبی رپورٹ کا ابھی انتظار ہے، لیکن ڈاکٹروں کو ان کے ہپ میں فریکچر کا شبہ ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق وہ ملائیشیا دارالحکومت کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ (آئی جے این) میں داخل ہیں، مہاتیر منگل کی صبح تقریبا 7:40 بجے گھر میں گرے