کوالالمپور(آئی این پی )ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کو تھکن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ، قبل ازیں میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ وہ اپنی 100ویں سالگرہ کی پکنک تقریب کو جلدی چھوڑ کر چلے گئے تھے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد ملائیشیا کے 2 دہائیوں سے زائد عرصے تک وزیراعظم رہے، انہیں دل کا عارضہ لاحق رہا ہے، اور وہ بائی پاس سرجری کروا چکے ہیں۔مہاتیر محمد کے دفتر کے مطابق وہ تھکن سے متعلق مسائل کی بنا ء پر کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں زیرِ نگرانی ہیں، وہ آرام کر رہے ہیں۔