کراچی:لیاری حادثہ پر ایس بی سی اے افسروں سمیت 10 ملزموں کو جیل بھیج دیا گیا

کراچی (آئی این پی )جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے لیاری میں بلڈنگ گرنے اور 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ایس بی سی اے افسران سمیت 10 ملزمان کو جیل بھیج دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کلثوم سہتو کی عدالت کے روبرو لیاری میں عمارت گرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کا ریمانڈ ختم ہونے پرپولیس نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے سمیت 10 ملزموں کو پیش کیا۔