بچی پر شیر کا حملہ، 6 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور(آئی  این پی)کمسن بچی پر شیر کے حملے سے متعلق کیس میں عدالت نے 6 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ ماڈل ٹاون کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے کیس پر سماعت کی، پولیس کی  جانب سے 6 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ ملزمان سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے، ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے۔عدالت نے ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔