آن لائن فراڈ کیس: 8 چینی شہریوں کی ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون کے ساتھ آن لائن فراڈ کے کیس میں 8 چینی شہریوں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستانی خاتون کے ساتھ آن لائن فراڈ کے کیس کی سماعت کی، عدالت نے 8 چینی شہریوں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چینی شہریوں کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کیں۔