اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے چیئرمین صدارتی ایوارڈ یافتہ سائنسدان ڈاکٹر غلام محمد علی کو عدالت میں پیش کردیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ڈاکٹر غلام علی کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا، ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کے 7 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔