کراچی پورٹ پر 4 جہاز لنگر انداز‘ ایک لاکھ 8 ہزار 277 میٹرک ٹن کھاد پہنچ گئی

کراچی (آئی این پی)کراچی پورٹ پر 4 بڑے بحری جہازوں کے ذریعے ایک ساتھ ایک لاکھ 8 ہزار  277 میٹرک ٹن کھاد کراچی پہنچ گئی۔ ملکی زرعی سپلائی چین میں کھاد کی فراہمی مستحکم ہوگی۔کراچی گیٹ وے ٹرمینل پر کھاد سے لدے 4 جہاز لنگر انداز ہوئے جو مجموعی طور پر ایک لاکھ 8 ہزار 277 میٹرک ٹن کھاد لے کر پہنچے