نئے شمسی صارفین سے بجلی 11روپے 33پیسے فی یونٹ بجلی خریدی جائے گی:نئی پالیسی تیار

اسلام آباد(آن لائن) وزارت توانائی نے نئی سولر پالیسی تیار کر لی ہے ، نئے شمسی صارفین سے بجلی 11روپے 33پیسے فی یونٹ بجلی خریدی جائے گی جبکہ پرانے صارفین سے 27 روپے فی یونٹ بجلی لی جائے گی۔نئی پالیسی جلد وزیر اعظم کو منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق نئی سولر پالیسی تیار کرلی گئی ہے جو جلد ہی  وزیراعظم کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی ذرائع کے مطابق نئی پالیسی میں سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ نافذ ہوگی