نیٹ میٹرنگ صارفین سے نیشنل ایوریج انرجی پرائس کے مطابق بجلی خریدی جائے گی

موجودہ رائج  ٹیرف کے حساب سے بجلی فراہم کی جائے گی‘نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی کی فراہمی پر صارفین کو سہ ماہی بنیادوں پرادائیگی کی جائے گی
اسلام آباد(آن لائن)نیپرا نے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز2026کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نئی نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کااطلاق بائیوگیس صارفین پر بھی ہوگا ۔ نئی ریگولیشنز کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروادیا گیا ۔بلنگ سائیکل کے اختتام پربلنگ نظام کے تحت بل جاری ہوگا ۔نیٹ میٹرنگ صارفین سے نیشنل ایوریج انرجی پرائس کے مطابق بجلی خریدی جائے گی۔نیٹ میٹرنگ صارفین کوموجودہ رائج  ٹیرف کے حساب سے بجلی فراہم کی جائے گی۔نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی کی فراہمی پر صارفین کو سہ ماہی بنیادوں پرادائیگی کی جائے گی  ۔نیٹ میٹرنگ کے لیے معاہدے کی مدت پانچ سال تک محدود کردی گئی ۔معاہدہ ختم ہونے کے بعد مزید پانچ سال کی تجدید کی جائے گی ۔نئی ریگولیشنز کے بعد نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2015 معطل ہوجائیں گی