پاکستان اور بھارت میں حالیہ دہائیوں کی شدید فضائی لڑائی ہوئی:فرانسیسی صدر

پیرس(آئی این پی )فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے  مئی میں ہونیوالی  پاک بھارت جنگ کو حالیہ دہائیوں کی سب سے شدید فضائی لڑائیوں میں شامل کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے   فرانس کے دفاعی اخراجات بڑھانے کے منصوبے کا اعلان کیا۔صدر میکرون نے طے شدہ 2030 کے منصوبے سے 3 سال قبل ہی 2027 تک دفاعی اخراجات دگنا کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  2017 میں فوجی بجٹ 32 ارب یورو تھا جو 2027 تک بڑھا کر 64 ارب یورو کر دیا جائے گا۔ دنیا میں آزاد رہنے کے لیے آپ کا طاقتور ہونا ضروری ہے اور اس کے لیے قوم کو مضبوط ہونا پڑے گا۔