اسلام آباد(نیٹ نیوز) ترکیہ سفارت خانہ،فرانسیسی سفارت خانے کی جانب سے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔ ترجمان فرانسیسی سفارت خانہ کے مطابق ہم بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، ہم متاثرین کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور تمام متاثرہ افراد سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف پاکستان کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان میں ترکیہ سفارت خانہ کی جانب سے بلوچستان دہشت گرد حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔ مذمت ترکیہ سفارت خانہ نے اپنے ایکس پیغام میں جاری کی، جس کے مطابق ہم پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم جان بحق ہونے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی رحمت کی دعا کرتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے خواہاں ہیں۔ ہم دہشت گردی کی تمام اقسام کے خلاف جدوجہد میں برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔