شردھا کپور کی شادی کی افواہیں وائرل، دلہا کون؟

شردھا کپور کی شادی کی افواہیں وائرل، دلہا کون؟

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور ان کے مبینہ بوائے فرینڈ راہول موڈی کے ساتھ اُدے پور میں شادی کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر تیزی پکڑ لی ہے، جس پر شردھا کے بھائی سدھانْتھ کپور کا ردِعمل وائرل ہو گیا ہے۔

افواہوں کے مطابق شردھا کپور اُدے پور کے سیاحتی مقام پر ‘ہیریٹیج اسٹائل’ ڈیسٹی نیشن ویڈنگ کے لیے تیاریاں کر رہی ہیں، جہاں بھارت کے نامور بالی ووڈ ستارے اور ارب پتی شخصیات بھی اپنی شادیاں کر چکے ہیں۔تاہم شردھا کے بھائی سدھانْتھ نے انسٹاگرام پر یہ رپورٹس دیکھنے کے بعد حیرت اور مزاح کا اظہار کیا، اور کمنٹس میں لکھا:"یہ تو میرے لیے بھی ایک خبر ہے"، ساتھ ہی ہنستے ہوئے ایموجی بھی شیئر کیے۔واضح رہے کہ شردھا کپور اور راہول موڈی کو 2024 کے آغاز سے اکثر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، اور شردھا نے سوشل میڈیا پر چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں، لیکن ابھی تک جوڑے نے اپنے رشتے یا شادی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔