استری فرنچائز کے مداحوں کا انتظار بالاخر ختم ہوگیا ہے، کیونکہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ نے اپنی کامیاب ہارر کامیڈی سیریز "استری" کے تیسرے حصے "استری 3" میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔
فلم کے تخلیق کاروں نے باضابطہ طور پر اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق "استری 3" 13 اگست 2027 کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔مدھو فلمز نے اس کے ساتھ ساتھ اپنی دیگر ہارر کامیڈی فلموں کی ریلیز تاریخوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ ان میں "تھاما" (دیوالی 2025)، "شکتی شالینی" (31 دسمبر 2025)، " بھیڑیا 2" (14 اگست 2026)، "چامونڈا" (4 دسمبر 2026)، "مہا منجیا" (24 دسمبر 2027)، "پہلا مہایُدھ" (11 اگست 2028) اور "دوسرا مہایُدھ" (18 اکتوبر 2028) شامل ہیں۔اس سال 2024 مدھو فلمز کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوا ہے، کیونکہ اس نے "استری 2"، "منجیا" اور "تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا" جیسی سپرہٹ فلموں کی کامیابی حاصل کی ہے، جس نے بھارتی سنیما میں خاص پہچان بنائی۔