پتوکی: صلح کی ناکامی پر داماد نے ساس کو قتل کر دیا

پتوکی: صلح کی ناکامی پر داماد نے ساس کو قتل کر دیا

پتوکی کے نواحی گاؤں داؤکے میں ایک سنگدل داماد نے اپنی ساس کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی بیٹی سمیعہ تقریباً سات ماہ قبل خاوند سے ناراض ہو کر اپنے گھر واپس آ گئی تھی۔ ملزم فیاض نشہ کرتا تھا اور کئی روز سے اقدام قتل کی دھمکیاں دیتا رہا۔بیٹی کے مطابق، صلح کی کوششیں ناکام ہونے پر فیاض نے 50 سالہ والدہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔تھانہ صدر پتوکی کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔