مچھر کالونی کے علاقے میں واقع ایک گھر میں باپ نے اپنی بیٹی زینب اور داماد عتیق پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں زینب دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کے زخم شدید تھے اور وہ زخموں کی تاب نہ لا سکی۔پولیس کے مطابق یہ فائرنگ زینب کے والد نے کی، جو واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔ مقتولہ زینب نے اپنی پسند کی شادی کی تھی اور پشاور سے کراچی منتقل ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنے بیٹی اور داماد سے رابطے میں تھا اور تین روز قبل ہی گھر آیا تھا۔ واقعے کے وقت زینب اور عتیق سو رہے تھے کہ ملزم نے گولیاں چلا دیں۔پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔