گوجرانوالہ: داماد کی فائرنگ سے ساس اور برادرِ نسبتی قتل، ایک زخمی

گوجرانوالہ: داماد کی فائرنگ سے ساس اور برادرِ نسبتی قتل، ایک زخمی

گوجرانوالہ میں مکی روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک داماد نے اپنی ساس اور برادرِ نسبتی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

 پولیس کے مطابق، ملزم شوہر اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے اس کے میکے آیا تھا، لیکن جب بیوی نے گھر جانے سے انکار کیا، تو اس بات پر جھگڑا شروع ہو گیا۔ جھگڑے کے دوران ملزم نے اشتعال میں آ کر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں ساس اور ایک برادرِ نسبتی موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک اور برادرِ نسبتی شدید زخمی ہو گیا، جسے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

ملزم نے فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو کر لاپتہ ہو گیا۔ پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ ملزم کو گرفتار کیا جا سکے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس قتل کی وجہ گھریلو تنازعہ تھا۔اس واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اور مقامی شہریوں نے پولیس سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے۔