لڑکی لاش کی بے حرمتی، ملزم مقابلے میں مارا گیا

اتوار کی شام لڑکی کی تدفین کی گئی تھی پیر کی صبح قبر سے لاش غائب تھی
 لاش کو بیحرمتی کے بعد قریبی کھیتوں میں پھینک دیا گیا تھا، اہل خانہ سے تفتیش
 لڑکی کی موت کرنٹ سے ہوئی یا اسے قتل کیا گیا تحقیقات ،فارنزک رپورٹ کا انتظار
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بہاولپور کے علاقے خیرپور ٹامیوالی میں16 سالہ لڑکی لاش کی مبینہ بے حرمتی میں ملوث مبینہ ملزم مقابلے میں مارا گیا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کالا جادو کرتا تھا، جو مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق اتوار کی شام 16 سالہ لڑکی کی تدفین کی گئی تھی تاہم پیر کی صبح قبر سے لاش غائب تھی۔پولیس حکا م کے مطابق لڑکی کی لاش کو مبینہ طور پر بیحرمتی کے بعد قریبی کھیتوں میں پھینک دیا گیا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ سمیت علاقہ مکینوں سے بھی تفتیش جبکہ لڑکی کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی یا اسے قتل کیا گیا اس کی بھی تحقیقات کی جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق لڑکی کی فارنزک رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی