کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے بلوائیوں نے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر منصوبہ بندی کے تحت سیدھی گولیاں چلائیں
ویڈیو میں پرتشدد حملے اور شہید پولیس اہلکار کی لاش کی بیحرمتی کرتے دیکھا جاسکتا ہے، کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا:ذرائع
منظم اور محدود نوعیت کی کارروائی کر کے سی ایم ایچ راولا کوٹ کا محاصرہ ختم کرایا،جانوںکے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی:ترجمان آزادکشمیر پولیس
راولا کوٹ(آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر پولیس اہلکاروں پر تشدد، لاش کی بے حرمتی کی خوفناک ویڈیو منظرعام پر آگئی، کالعدم تنظیم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے بلوائیوں نے راولاکوٹ میں پولیس اورقانون نافذ کرنے والے داروں پرباقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت سیدھی گولیاں چلائیں، ویڈیو میں پرتشدد حملے اور شیہد پولیس اہلکار کی لاش کی بیحرمتی کرتے دیکھا جاسکتا ہے، کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مکروہ اوردہشتگردانہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ راولہ کوٹ میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے حق میں بڑھ چڑھ کر اعلامیہ بھی جاری کرچکا ہے، بیرون ملک بیٹھا پاکستان مخالف سوشل میڈیا بھی فیک نیوز اور اے آئی مواد کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈا میں مصروف ہے۔بھارتی اور پاکستان مخالف غیر ملکی سوشل میڈیا نے جس طرح کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو سپورٹ کیا اس سے انکے بیرونی روابط اور عزائم بے نقاب ہو چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق احتجاج کی آڑ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کیے گئے حملوں نے ان کے مذموم اور تخریبی عزائم کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے۔ لاشوں کی بے حرمتی جیسے مکروہ عمل سے واضح ہے کہ ایکشن کمیٹی کا اسلامی روایات اور اخلاقیات سے ہرگز کوئی تعلق نہیں ہے،ترجمان آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے 3 افراد اپنی ہی فائرنگ سے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، شرپسند عناصر کو منتشر کر کے امن و امان بحال کر دیا گیا ہے۔ترجمان کی طرف سے جاری کے مطابق گزشتہ شام مسلح عناصرنے راولاکوٹ میں امن وامان خراب کرنے کی کوشش کی، مسلح شرپسندوں نے مختلف مقامات پر آگ لگائی، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر منصوبہ بندی کے تحت فائرنگ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچایا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیشہ ورانہ مہارت، تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، اہلکاروں نے نہایت منظم اور محدود نوعیت کی کارروائی کر کے سی ایم ایچ راولا کوٹ کا محاصرہ ختم کرایا، کارروائی کے دوران شہریوں، مریضوں، طبی عملے اور سرکاری املاک کے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی۔ترجمان آئی جی پولیس آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ 6 جون سے اب تک پر تشدد عناصر کی فائرنگ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شہید ہوئے