ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
اس موقع پر خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔طلبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر ہم پاک فوج کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہلِ کشمیر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ طلبہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔اساتذہ نے بھی اس موقع پر اظہارِ خیال کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں ایک نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، اور پاک فوج کی قربانیوں اور کاوشوں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔