رواں مون سون میں 23 فیصد زائد بارشیں، پری ونٹر بارشوں میں کمی کا امکان

رواں مون سون میں 23 فیصد زائد بارشیں، پری ونٹر بارشوں میں کمی کا امکان

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالعزیز نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے 23 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئیں، جس کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال بھی دیکھنے میں آئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب سردیوں سے قبل ہونے والی بارشیں (Pre-Winter Rains) معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔ اس کی بڑی وجہ موسمیاتی پیٹرن میں تیزی سے آنے والی تبدیلیاں ہیں۔ ان کے مطابق:سردیوں کے آغاز میں بارشیں کم ہوں گی،جبکہ سردیوں کے اختتام پر بارشوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔عبدالعزیز نے خدشہ ظاہر کیا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سردیوں کے دوران برفباری معمول سے کم ہو سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو اس کا اثر اگلے سال کے مون سون پر پڑے گا، اور امکان ہے کہ آنے والا مون سون زیادہ شدت والا ہوگا۔محکمہ موسمیات نے اس ساری صورت حال کو موسمیاتی تبدیلیوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بارش اور برفباری کے نظام پر تیزی سے بدلتے موسمی رجحانات گہرا اثر ڈال رہے ہیں، جس سے پانی کے ذخائر، زراعت اور توانائی کے شعبے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔