اداکارہ حنا آفریدی نے تیمور کے نام کی مہندی سجا لی، شادی کی تقریبات عروج پر

اداکارہ حنا آفریدی نے تیمور کے نام کی مہندی سجا لی، شادی کی تقریبات عروج پر

خوبرو اور ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا آفریدی نے اپنے ہونے والے شریکِ حیات تیمور خان کے نام کی مہندی سجا لی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

مہندی کی تقریب کی جھلکیوں پر مداحوں نے کمنٹ سیکشن کو مبارک باد اور نیک تمناؤں سے بھر دیا، جبکہ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی نئی زندگی کے آغاز پر دل کھول کر دعائیں دیں اور خوشی کا اظہار کیا۔ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ حنا آفریدی اور کانٹینٹ کری ایٹر تیمور خان کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔ حال ہی میں منعقد ہونے والی مہندی کی تقریب میں دلہن اور دلہا سمیت دوستوں نے ڈانس کیا اور خوب انجوائے کیا۔ شادی کی تقریبات میں شوبز سے وابستہ کئی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔حنا آفریدی نے ٹیلی ویژن پر اپنے کیریئر کا آغاز مقبول ڈرامہ سیریل ’’پہلی سی محبت‘‘ سے کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ اور اداکاری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

اس وقت وہ ڈرامہ ’’راجا رانی‘‘ میں اپنے کردار پر خوب داد سمیٹ رہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حنا آفریدی نے انسٹاگرام پر اپنے منگیتر تیمور اکبر کے ساتھ منگنی کی خوشخبری شیئر کی تھی۔ اس کے بعد ان کی ڈھولکی کی تقریب کی ویڈیو حنا کے بھائی شعیب خان نے شیئر کی، جبکہ حنا کی بہن نے بھی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی چھوٹی بہن جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔