عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی کی جھوٹی خبریں، اداکارہ کی بھابھی کا وضاحتی ردعمل

عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی کی جھوٹی خبریں، اداکارہ کی بھابھی کا وضاحتی ردعمل

پاکستانی شوبز کی مقبول جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کے درمیان علیحدگی کی افواہوں پر اب دانش تیمور کی بھابھی سدرا زاہد کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر ان دونوں کے ازدواجی تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں جاری تھیں، جس کے جواب میں سدرا زاہد نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر وضاحت دی کہ عائزہ خان اور دانش تیمور خوش ہیں اور ان کا رشتہ بالکل ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی علیحدگی سے متعلق باتیں بے بنیاد ہیں۔سدرا نے عائزہ خان کی پریمیئر میں شرکت نہ کرنے پر ہونے والی تنقید کا بھی جواب دیا، اور بتایا کہ جب عائزہ خان نے ڈرامہ ’شیر‘ کے پریمیئر میں شرکت کی تھی تو بھی تنقید کی گئی تھی، اور اب نہ آنے پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ عائزہ خان نے بھی ایک فین پیج کو بتایا ہے کہ ان کی دانش تیمور سے علیحدگی نہیں ہوئی۔ دونوں اداکاروں کی جانب سے اس معاملے پر کوئی تفصیلی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔