کترینہ کیف کا وکی کوشل کے نام کا مہندی ٹیٹو وائرل، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

کترینہ کیف کا وکی کوشل کے نام کا مہندی ٹیٹو وائرل، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

بھارتی سپر اسٹار، اداکارہ و ماڈل کترینہ کیف ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، اس بار وجہ بنی ان کے بازو پر مہندی سے لکھا گیا ایک خاص ٹیٹو۔

حال ہی میں کترینہ کیف نے اپنی قریبی دوست اور فلم ساز کرشمہ کوہلی کی شادی میں شرکت کی، جہاں ان کے دلکش لباس، حسین انداز اور خوبصورت بناؤ سنگھار نے سب کی توجہ حاصل کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں اداکارہ کے بازو پر مہندی سے لکھے گئے "VK" ٹیٹو نے خاص طور پر مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔یہ "VK" مہندی ٹیٹو دراصل کترینہ کے شوہر، مشہور اداکار وکی کوشل کے نام کا مخفف ہے۔ تاہم، سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔ کئی افراد نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ "VK" کا مطلب وکی کوشل نہیں بلکہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ہے۔ کچھ صارفین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ دراصل "وکی کترینہ" کا مخفف ہے۔تاہم مداحوں کی اکثریت اس محبت بھرے اشارے پر خوش نظر آئی اور اس مشہور جوڑی کو سراہا۔کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ان کی محبت کا ایسا علامتی اظہار مداحوں کے سامنے آیا ہے، اور مداحوں نے اسے خوب پسند کیا ہے۔