ویب ڈیسک : بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ حنا خان نے اپنے طویل عرصے سے ساتھ نبھانے والے دوست راکی جیسوال سے شادی کر لی ہے۔
حنا خان نے یہ خوشخبری خود اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی چند خوبصورت تصاویر شیئر کر کے مداحوں کے ساتھ شئیر کی۔
حنا خان کے بارے میں اہم باتیں:
پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں بے حد مقبول اداکارہ ہیں۔ان کے مشہور ڈرامے جیسے یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، کسوٹی زندگی کی اور رئیلٹی شو بگ باس میں شرکت نے انہیں لاکھوں دلوں کی محبوب بنایا۔انہوں نے خطرناک رئیلٹی شو خطروں کے کھلاڑی میں بھی حصہ لیا ہے۔انسٹاگرام پر ان کے 20 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔
حنا خان کی بیماری اور راکی جیسوال کا ساتھ:
چند سال قبل حنا خان نے اپنی بیماری اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کا انکشاف کیا تھا۔بیماری کے دوران بھی انہوں نے ہمت اور حوصلے کی اعلیٰ مثال قائم کی۔راکی جیسوال نے اس مشکل وقت میں ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ہر لمحے ان کے ساتھ کھڑے رہے۔
شادی کی تفصیلات:
حنا اور راکی جیسوال گزشتہ 13 سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے۔مداح برسوں سے ان کی شادی کا انتظار کر رہے تھے۔دونوں نے سول میرج (عدالتی شادی) کے ذریعے اپنی محبت کو باضابطہ رشتہ میں بدل دیا۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں خوش اور مطمئن نظر آ رہے ہیں۔
حنا خان کا جذباتی پیغام:
اداکارہ نے لکھا کہ،"دو مختلف دنیاؤں سے نکل کر ہم نے محبت کی ایک کائنات تعمیر کی، ہمارے تمام فرق مٹ گئے، ہمارے دل یکجا ہو گئے۔"