نشتر کالونی میں زیر تعمیر گھر کا پلر گرنے سے ایک شخص جاں بحق

نشتر کالونی میں زیر تعمیر گھر کا پلر گرنے سے ایک شخص جاں بحق

نشتر کالونی کے علاقے میں زیر تعمیر گھر کا پلر گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق یہ حادثہ پنجو گاؤں کے قریب پیش آیا۔ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے پھنسے ہوئے دو افراد کو زندہ نکال لیا، جبکہ ایک شخص کی لاش ملبے سے برآمد کی گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ٹیم نے لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے افراد مزدور تھے اور یہ واقعہ تعمیراتی کام کے دوران پیش آیا، جس سے علاقے میں تشویش پھیل گئی ہے۔