غزہ، :ما فلسطینیوں پر تباہ حال عمارتوں کی دیواریں گر پڑیں، 5 افراد شہید

طوفان کے باعث سینکڑوں خیمے اور عارضی پناہ گاہیں اڑ گئیں یا بری طرح تباہ ہوئیں
غزہ(آئی این پی )اسرائیلی بمباری سے پہلے ہی زخموں سے چور غزہ ایک اور المیے کا شکار ہو گیا، جہاں شدید سردی اور طوفانی موسم نے مزید قیمتی جانیں نگل لیں۔مقامی صحت حکام کے مطابق   آنے والے شدید طوفان کے دوران تباہ حال عمارتیں اور دیواریں گرنے سے کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں دو خواتین، ایک بچی اور ایک مرد شامل ہیں۔غزہ سٹی کے سب سے بڑے الشفا اسپتال نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں، جبکہ کئی دیگر افراد شدید زخمی ہیں۔امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ دو سال سے زائد عرصے کی مسلسل اسرائیلی بمباری کے بعد غزہ کے عوام خطرناک حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں