امدادی سامان کے ٹرک بھی غزہ پہنچ گئے، اسرائیلی جنگ میں بچوں اور خواتین سمیت 47ہزار 899 فلسطینی شہید ہوئے،رپورٹ
غزہ (آئی این پی )غزہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی کے تیسرے روز بے گھر فلسطینیوں کی اپنے علاقوں میں واپسی کا سلسلہ جاری رہا۔غزہ میں جہاں بے گھر فلسطینیوں کا واپس اپنے علاقوں میں لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب امدادی سامان کے ٹرک بھی غزہ پہنچ رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اتوار کو 630 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے، جنگ بندی کے بعد تباہ شدہ علاقوں سے 62شہداء کی لاشیں برآمد ہوئیں۔یاد رہے کہ غزہ پر15ماہ سے مسلط اسرائیلی جنگ میں بچوں اور خواتین سمیت 47ہزار 899 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ ایک لاکھ 10ہزار سے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتا ہیں۔