غزہ کی تباہ حال گلیوں میں رمضان کی تیاریاں، جھنڈیاں لگ گئی

 غزہ (آئی این پی )غزہ کی تباہ حال گلیوں میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں۔محلوں اور بازاروں میں ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر جھنڈیاں لگ گئیں جہاں بچے بھی خوشی سے سرشار ہیں۔فلسطینی فنکار نے ملبے پر رمضان مبارک اور دیواروں پر فلسطین کا نام لکھ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا، مغربی کنارے میں مہنگائی اور تنگ دستی میں عوام رمضان کی برکتوں کو لے کر پرامید ہیں۔