غزہ (آئی این پی )اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ سے تباہ حال شہر غزہ میں آٹے کی قیمت 20 ڈالر (تقریبا 5 ہزار 500 روپے) فی کلو تک پہنچ گئی، اسرائیلی محاصرے نے خاندانوں کو خوراک کی تلاش پر مجبور کر دیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی آٹے کی منڈیاں محاصرے کے بعد بقا کے لیے جدوجہد کرنے والے فلسطینیوں کے لیے امتحان بن چکی ہیں، اور سنگ دل معیشت کو ظاہر کرتی ہیں، دنیا بھر میں اوسطا ڈیڑھ ڈالر فی کلو فروخت ہونے والا آٹا اسرائیلی پابندیوں کے باعث اب 20 ڈالر فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔