عارف حبیب پی آئی اے شئیرز خریدنے کے بعد ترقیاتی منصوبوں میں حکومت کی معاونت کو تیار

وزیراعظم کی ہدایت پر وزرات مواصلات کاعارف حبیب گروپ کے ساتھ جوائنٹ وینچر کرنے پر غورشروع
اسلام آباد(آن لائن)معروف سرمایہ کار عارف حبیب پی آئی اے شئیرز خریدنے کے بعد ترقیاتی منصوبوں میں حکومت کی معاونت کو تیارہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزارت مواصلات نے سکھر تا حیدرآباد قومی شاہراھ کا منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم کی ہدایت پر وزرات مواصلات عارف حبیب گروپ کے ساتھ جوائنٹ وینچر کرنے پر غورکر رہی ہے۔
 ذرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹری مواصلات کی معروف سرمایہ کار عارف حبیب کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ملاقات میں سکھر تا حیدرآباد موٹروے کے دو سیکشنز کی فنڈنگ سے متعلق امور زیر غور آئے۔ ذرائع کے مطابق سکھر تا حیدرآباد موٹروے کے دو سیکشنز پی پی پی موڈ پر مکمل کئے جائیں گے۔ذرائع وزارت مواصلات کے مطابق سکھر حیدرآباد موٹروے کی تکمیل وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔