پاکستان کے سمندری وسائل کا بیشتر حصہ غیر استعمال شدہ ، اقتصادی ترقی میں بہتری آئے گی
اسلام آباد (آن لائن) معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کی انتظامیہ کے ساتھ اہم ملاقات کے دوران بلیو اکانومی میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عارف حبیب کا کہنا ہے کہ اس سرمایہ کاری کا بنیادی مقصد پاکستان کے سمندری وسائل کا بہتر استعمال کرتے ہوئے ملکی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے، کیونکہ پاکستان کے سمندری وسائل کا بیشتر حصہ ابھی تک غیر استعمال شدہ ہے، اور ان کا GDP میں حصہ صرف 0.5 فیصد ہے۔پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی 2030 تک جہازوں کی تعداد کو 10 سے بڑھا کر 54 کرنے کی منصوبہ بندی ہے، جس کے ذریعے سالانہ 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ عارف حبیب نے اس موقع پر کہا کہ بلیو اکانومی سیکٹر میں جدت اور اس کے بہتر استعمال سے نہ صرف اقتصادی ترقی میں بہتری آئے گی بلکہ روزگار کے اہم مواقع بھی پیدا ہوں گے