دوحہ(آئی این پی)مشرقِ وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں قطر میں واقع امریکی فوج کے اہم اڈے العدید سے بعض اہلکاروں کو بدھ کی شام تک روانگی کا مشورہ دیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ تین سفارت کاروں نے قطر بیس سے امریکی اہلکاروں کے انخلا کی تصدیق کی ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن کی جانب سے ایران میں مظاہرین کے تحفظ کے لیے ممکنہ مداخلت اور ایرانی قیادت کو نشانہ بنائے جانے کے انتباہات دیے جا رہے ہیں