ٹوکیو(آئی این پی) امریکی فوج کے اوکیناوا میں واقع کیڈینا ایئر بیس پر ایک دھماکے میںجاپان کی سیلف ڈیفنس فورسزکے کئی اہلکار زخمی ہو گئے ۔جاپان کی وزارت دفاع کے مطابق، یہ دھماکا اس وقت ہوا جب اہلکار بم ناکارہ بنانے کی مشقیں کر رہے تھے۔ چار جاپانی فوجیوں کو معمولی چوٹیں آئیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔جاپانی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے رپورٹ کیا ہے کہ دھماکا ممکنہ طور پر غیر پھٹے بارودی مواد کے عارضی ذخیرے میں ہوا۔