مبار طیارے جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے تھے
واشنگٹن(آئی این پی )امریکا میں ایک پراسرار ڈرون کے اہم فوجی اڈے کے قریب پہنچنے پر سیکیورٹی حکام نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نامعلوم ڈرون کو بارکسڈیل ایئر فورس بیس کے قریب پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد فوجی حکام نے فوری طور پر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ اس اڈے پر جدید ترین B-52 Stratofortress بمبار طیارے موجود ہیں جو دنیا بھر میں جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔حکام کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی الرٹ چارلی فورس پروٹیکشن کنڈیشن تک بڑھا دیا گیا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کسی ممکنہ خطرے کا خدشہ موجود ہے۔یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب مشرقِ وسطی میں کشیدگی بڑھ چکی ہے اور امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملوں کے بعد خطے میں صورتِ حال مزید حساس ہو گئی ہے