آپریشن سندور میں بھارتی فتح محض سٹیج شدہ بیانیہ تھی: عالمی جریدہ

مودی حکومت کا پیش کردہ شائننگ انڈیا انتہا پسند پالیسیوں تک محدود ہو کر رہ گیا :نیویارک ریویو آف بکس 
نیویارک(آئی این پی ) عالمی  جریدے نیویارک ریویو آف بکس  نے بھارت کی موجودہ حکومتی پالیسیوں، سرکاری بیانیے اور اعداد و شمار پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہآپریشن سندور میں بھارتی فتح محض اسٹیج شدہ بیانیہ تھی،مودی حکومت کا پیش کردہ شائننگ انڈیا دراصل دعوئوں اور اقلیتوں کے خلاف انتہا پسند پالیسیوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔جریدے    میں معروف مصنف کرسٹوفر ڈی بیلیگ کے مضمون Hype and Fraud in India میں دعوی کیا گیا ہے کہ مودی حکومت ترقی، معیشت، جنگ اور جمہوریت جیسے حساس معاملات میں مبالغہ آمیز دعوں اور مسخ شدہ اعداد و شمار پر انحصار کر رہی ہے۔مضمون کے مطابق بھارت میں معاشی اور انتخابی شفافیت کمزور ہو چکی ہے اور عوام کو ریاستی بیانیے کے ذریعے ایک مختلف تصویر دکھائی جا رہی ہے۔