مریم نواز والی بات محض مذاق میں کہی تھی:تاجر عتیق میر

  کراچی (آئی این پی )تاجر رہنما عتیق میر نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز والی بات میں نے محض مذاق میں کہی تھی۔اپنے ایک بیان میں عتیق میر نے کہا ہے کہ مذاق میں کہا تھا کہ مریم سندھ کو دے دیں اور مراد علی شاہ پنجاب کو۔انہوں نے کہا کہ یہ بات قطعی طور پر کسی بلدیاتی کارکردگی سے متعلق نہیں کی تھی، مریم نواز کون سا وہاں کارکردگی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔ تاجر رہنما کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا بھی معاملہ اپنے والد اور چچا کی طرح ہے کہ ہمارے کام نہیں، آنا جانا دیکھو۔عتیق میر نے یہ بھی کہا کہ اس بیان کی حقیقت یہی ہے جو میں نے بیان کی ہے