نئی دہلی (آئی این پی )بھارت نے اپنی جارحیت اور پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی دہشت گردی کو ’آپریشن سندور‘ کا نام دے کر ہمدردی اور حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم بھارتی حکومت کے عزائم خاک میں مل گئے۔خلیجی اخبار گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے پاکستان پر حملوں کو آپریشن سندور کا نام بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دیا۔ رپورٹ میں بھارتی نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان پر حملوں سے قبل نریندر مودی کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی۔مذکورہ اجلاس میں پاکستان پر حملوں کو آپریشن سندور کا نام دینے کی تجویز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دی۔