اسلام آباد(آئی این پی )بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ نے بھی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی سفارتی کامیابی اور بھارت کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی موثر جوابی کارروائی نے ثابت کر دیا وہ ہرسطح پر اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے تیار ہے۔دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کو پاکستان کے خلاف جنگ میں نہ صرف عسکری میدان میں ناکامی ہوئی بلکہ سفارتی محاذ پر بھی سخت خفت کا سامنا کرنا پڑا اور پاکستان کی موثر جوابی کارروائی نے ثابت کر دیا کہ ہر وہ سطح پر اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے۔عالمی جریدے کے مطابق پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے سیاسی بصیرت اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید مضبوط کیا۔ بین الاقوامی برادری، بالخصوص امریکا بھی پاکستانی موقف کا معترف ہے۔