لندن(آئی این پی )ایران کی سابق ملکہ فرح پہلوی نے ایرانی عوام کے نام اپنے تازہ پیغام میں کہا ہے میرے ہم وطنوں امید کو قائم رکھیں، مضبوط رہیں اور یقین رکھیں کہ جلد ہی ہم سب ایران میں آزادی کا جشن منائیں گے اور روشنی تاریکی پر غالب آئے گی۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق فرح پہلوی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک آڈیو پیغام کے ساتھ تحریری بیان بھی جاری کیا جس میں انھوں نے ایرانی عوام کی بہادری، وطن سے محبت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے لاکھوں افراد نے ان کی جدوجہد کی حمایت کی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ تاریک دور کے حکمرانوں آپ کی آواز سے خوفزدہ ہو کر دنیا سے آپ کے روابط منقطع کر رہے ہیں لیکن آپ کا پیغام اتنا واضح ہے کہ اسے خاموش نہیں کیا جا سکتا۔