وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بجلی بقایاجات کی وصولی کے لیے خط لکھا ہے جس میں حکومت پنجاب پر 38 ارب روپے سے زائد کے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خط کے مطابق، پنجاب کے مختلف علاقوں میں لیسکو، گیپکو، فیسکو، آئیسکو اور میپکو کی جانب سے پنجاب حکومت کے ذمے 38 ارب سے زائد روپے کے بقایاجات ہیں۔ ان میں لیسکو کے 17 ارب 27 کروڑ روپے، گیپکو کے 2 ارب 84 کروڑ، فیسکو کے 5 ارب 5 کروڑ، آئیسکو کے 2 ارب 93 کروڑ، اور میپکو کے 9 ارب 90 کروڑ روپے کے بقایاجات شامل ہیں۔وفاقی حکومت نے ان بقایاجات کی وصولی کے لیے مہم شروع کر رکھی ہے اور وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پاور ڈویژن نے بجلی کمپنیوں کی بہتری کے لیے اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے۔