خیبرپختونخوا میں وفاقی فنڈز فوج مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں میں بانٹے جا رہے ہیں:عظمی بخاری

خیبرپختونخوا میں وفاقی فنڈز فوج مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں میں بانٹے جا رہے ہیں:عظمی بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے الزام لگایا ہے کہ وفاق کے دیے گئے فنڈز پشتونوں کی فلاح کے بجائے فوج مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

 انہوں نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر بھی کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ 799 ملین روپے غائب ہو گئے ہیں اور اس سے قبل مساجد کے آئمہ کرام کے نام پر 70 کروڑ روپے کا غبن کیا گیا۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں بینظیر نشونما پروگرام میں بھی بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں اور گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے، جس پر ورلڈ فوڈ پروگرام نے پروگرام کے کام کو روک دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام پیسہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کے پاس جا رہا ہے، جبکہ اس پیسے سے پشتون بچوں کو اسکالرشپ اور الیکٹرک بائیکس فراہم کی جا سکتی تھیں۔