پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں ملوث “3 نیوز تھائی” نامی ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ کے بھارت سے کنٹرول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ اکاؤنٹ جعلی شناخت کے تحت میر یار بلوچ کے نام سے فعال رہا۔اکاؤنٹ کے ذریعے مسلسل من گھڑت دعوے، تاریخی تحریفات، اور بھارتی ایجنڈے کی تشہیر کی جاتی رہی۔حال ہی میں بین الاقوامی ناظرین کے لیے اس جعلی اکاؤنٹ سے بھارتی پروپیگنڈا پر مبنی طویل پیغام بھی جاری کیا گیا۔ماہرین کے مطابق یہ اکاؤنٹ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے ذہن میں غلط تاثر پیدا کرنے اور بین الاقوامی سطح پر بھارت نواز پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔