باقی صوبوں کے ترجمان صرف پنجاب کے منصوبوں پر تنقید کر رہے ہیں:عظمی بخاری

باقی صوبوں کے ترجمان صرف پنجاب کے منصوبوں پر تنقید کر رہے ہیں:عظمی بخاری

لاہور (ویب ڈیسک): پنجاب حکومت کی ترجمان اور وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ دیگر صوبوں کے ترجمانوں کا کام صرف پنجاب کے منصوبوں میں کیڑے نکالنا بن چکا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جب کئی برسوں تک اقتدار میں رہنے والے حکمران عوامی مسائل کا حل نہیں دے پاتے، تو عوام اپنے کام کرنے والے وزیراعلیٰ کو ہی ترجیح دیتے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ مریم نواز کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے اپنے طرز حکومت اور گڈ گورننس سے نہ صرف پنجاب بلکہ دوسرے صوبوں میں بھی مقبولیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کی حکومت نے 50 سے زائد اہم منصوبے مکمل کیے ہیں، اور وہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے ایک سال کے اندر 80 سے زائد نئے پروجیکٹس کا آغاز کیا۔عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگ مریم نواز کی کامیاب حکمرانی سے خوف زدہ ہیں، اور انہیں اپنی کارکردگی سے مریم نواز کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2025 پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔