حوالہ ہنڈی ، 7افرادگرفتار

 9 رکنی گروہ کے خلاف مقدمہ ،1کروڑ 10لاکھ پاکستانی روپوں کے علاوہ غیر ملکی کرنسی بھی بر آمد
لاہور (خصوصی رپورٹ )ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑی کارروائی ،حوالہ ہنڈی میں ملوث 9 رکنی گروہ کے خلاف مقدمہ درج۔ 7 ملزم گرفتار،ملزموں میں محمد حنیف، محمد عرفان،فرحان جاوید ،حامد ریاض خان، عبدالرحمن شامل ، گرفتار ملزموں شہریار احمد، محمد عمران، محمد فاروق اور مختار کو ڈی ایچ اے لاہور سے گرفتار کیا گیا، ملزموں کو کرنسی ایکسچینج کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ،چھاپہ مار کارروائی میں ملزموں سے بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی ، 1 کروڑ 10 لاکھ پاکستانی روپے بر آمد جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 708 امریکی ڈالر، 2145 اماراتی دینار، 275 برطانوی پا ئونڈ اور 1500 کینیڈین ڈالر بر آمد ،ملزموں سے 600 چینی یو آن، 225 قطری ریال، 314 عمانی ریال اور 100 سا ئوتھ افریقی رنڈ ،حوالہ ہنڈی کی رسیدیں، فون اور دیگر شواہد بھی بر آمد، ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔